دیکھو عمران! اگر تم نے ٹیکس اکٹھا کرنا ہےتو بس یہ ایک کام فوری کر و ۔۔ سائے کی طرح عمران خان کا ساتھ دینے والے حسن نثار نے کپتان کو ایک اور جاندار مشورہ دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان چندہ آج بھی مانگیں تو بہت مل جائے گا ، ان کوچاہئے کہ ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں کیونکہ ٹیکس دینے والے کوپتہ ہوتاہے کہ یہ کھالیا جائے گا جبکہ چندہ دینے والے کو پتہ ہوتاہے اللہ اس کا اجر دیگا ۔

جیونیو ز کے پروگرام ”میرے مطابق “میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ حکومت مگر مچھوں پر توہاتھ ڈالتی نہیں لیکن مکھیوں اور مچھروں پر ہاتھ ڈال رہی ہے ، دہی بھلوں اور پکوڑے بیچنے والوں سے ٹیکس لینا چاہئے لیکن مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو نے اردو کمزور ہونے کی بات کرکے شرارت کی ہے ، اس وقت وہ بھی وہاں کھڑا ہے جہاں عمران خان کھڑے ہیں، سیاست کوئلوں کی دلالی ہے اس میں جاتے ہی منہ کالا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان چندہ آج بھی مانگیں تو بہت مل جائے گا ، ان کوچاہئے کہ ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں کیونکہ ٹیکس دینے والے کوپتہ ہوتاہے کہ یہ کھالیا جائے گا جبکہ چندہ دینے والے کو پتہ ہوتاہے اللہ تعالیٰ اس کا اجر دیگا ۔ان کا کہناتھا کہ ٹیپوسلطان کی تعریف کرنا اور بات ہے اور اس کی طرح جان دینا ایک اورکہانی ہے ،اس نے موت کو آﺅٹ آف وے جاکر گلے لگایا تھا ، اس کو آفر تھی کہ سرینڈر کرجاﺅلیکن یہ تو تاجر ہیں ،ان کوشان سے کوئی غرض نہیں بس مال سلامت رہناچاہئے ۔ یاد رہے کہ تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان چندہ آج بھی مانگیں تو بہت مل جائے گا ، ان کوچاہئے کہ ٹیکس کا نام چندہ رکھ دیں کیونکہ ٹیکس دینے والے کوپتہ ہوتاہے کہ یہ کھالیا جائے گا جبکہ چندہ دینے والے کو پتہ ہوتاہے اللہ اس کا اجر دیگا ۔

 

Source:  Hassan Nisar

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)