سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے 2020 تک کشمیر کو آزاد کروانے کا اعلان کردیا اگر آئین کی دفعہ 370 کو چھیڑا گیا تو پھر کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ برقرار نہیں رہے سکے گا: بھارت کی سرکار کو واضح الفاظ میں وارننگ

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2019ء) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے 2020 تک کشمیر کو آزاد کروانے کا اعلان کردیا، بھارت کی سرکار کو واضح الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر آئین کی دفعہ 370 کو چھیڑا گیا تو پھر کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ برقرار نہیں رہے سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلی محبوبہ مفتی نے بھارت کی سرکار کو سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئین کی دفعہ 370 ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر کشمیر بھارت کا حصہ نہیں رہے گا، 2020 کشمیر کی آزادی کا سال ہوگا۔
بھارت کے زیر انتظام کشیمر کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر انڈیا نے کشمیر کو خصوصی اختیارات دینے والی دفعہ 370 کو ختم کر دیا تو وہ کشمیر سے اپنا رشتہ کھو دے گا اور اس کی حیثیت اسرائیل کی طرح ایک قابض ملک کی ہوگی۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انڈیا نے جس دن دفعہ 370 ختم کی اسی دن وہ جموں کشمیر میں ایک ناجائز قبضہ کرنے والی طاقت بن جائےگا ’جس طرح فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے اسی طرح جموں و کشمیر پر ہندوستان کا قبضہ ہوگا اگر اس نے 370 ختم کیا۔

آئین کی دفعہ 370 کے تحت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو دفاع، خارجہ اور مواصلات کو چھوڑ کرباقی معاملات میں خود مختاری دی گئی ہے۔ اس کے تحت ریاست کو اپنا آئین اور اپنی مخصوص شناخت برقرار رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کی شقوں کے تحت کشمیر میں صرف وہیں کے مستقل باشندوں کو زمینیوں کی ملکیت کا حق دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ ریاست کا جن شرائط کے ساتھ الحاق ہوا تھا اس میں یہ طے پایا تھا کہ ریاست کی اپنی مخصوص شناخت ہوگی، اپنا آئین ہو گا، اس کا اپنا پرچم ہو گا، ریاست کا اپنا وزیر اعظم ہوگا۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ ریاست دفعہ 370 کے تحت ہی ہندوستان سے جڑی ہوئی ہے۔ اگر اسے ختم کر دوگے اور دوسری طرف یہ کہو گے کہ یہ ریاست ملک کا حصہ بنی رہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔

Source: UrduPoint

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)